لندن (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا لندن میں صحافیوں سے سامنا ہوا تو انہوں نےکسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ وہ صحافیوں کے ہر سوال پر خاموش رہے اور چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ قائد ن لیگ نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد جب شہباز شریف سے صحافیوں نے سوالات کئے تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ پر تنقید ہو رہی ہے، اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ آپ بھی تنقید کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔