• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم میٹرک پاس نکلے

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم میٹرک پاس نکلے


خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے، جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔

اکبر ایوب اس سے پہلے وزیر مواصلات تھے، ان کا قلمدان تبدیل کرکے آج اُنہیں صوبے کا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق مشیر تعلیم ضیاء اللّٰہ بنگش کی تعلیمی قابلیت ماسٹرز تھی، اُن کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا۔

وزیر تعلیم اکبر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ تعلیم سے فرق نہیں پڑتا، اُنہیں پالیسی بنانی ہے، تعلیم کے شعبے میں تجربہ ہے اور ان کے پاس انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر تعلیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کا انتظامی تجریہ کافی وسیع ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم میٹرک پاس نکلے
خیبر پختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ کا عکس

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے انہوں نے معروف ادارے سے پڑھا ہے اور ایک قابل شخص ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اکبر ایوب خان نے پچھلی وزارت میں کافی اچھی پرفارمنس دکھائی ہے اور بڑا محکمہ چلایا ہے، اُن کے پاس صلاحیتیں تو ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ کے بعض اراکین کی کارکردگی پر عدم اطیمان کرتے ہوئے ان کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں جبکہ دو وزراء، ایک مشیر اور آٹھ معاونین خصوصی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین