سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) شراب کی2چالوبھٹیاں اور شراب برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈسکہ کے علاقوں رنگاوالا اور کنال ویو کالونی سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جاوید مسیح اور بابر مسیح کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر2شراب کی چالو بھٹیاں اور10لٹر شراب برآمد ، مقدمہ درج کر لئے گئے