• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورکی سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کوبحث کےلئے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نےسماعت کی، وزیراعظم کےوکیل ساجدمنورقریشی عدالت پیش ہوئے،انہوں نےکہاعمران خان کےخلاف شہبازشریف کےہرجانہ کیس کی سماعت بعدمیں کی جائے،پہلےشہبازشریف کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیاجائے، جس پرعدالت نےکیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر وکلاء کوبحث کےلئے طلب کرلیا۔
تازہ ترین