• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع

آسٹریلیا میں ننھے سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوگیا


آسٹریلیا میں ننھے سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کردی گئیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سُرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ ایک سے دو ہفتے طویل اس پیریئڈ میں ہزاروں ننھے سُرخ کیکڑے نقل مکانی کرکے آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ سے بحرِ ہند کا رُخ کرتے ہیں جس کا مقصد پانی میں جاکر انڈے دینا اور افزائشِ نسل کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نقل مکانی کے اس سیزن کے دوران کیکڑوں کی آمد و روانگی کے روٹس کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جاتا ہے تاکہ اْنہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

تازہ ترین