• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں احتجاجی ریلی، کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟

شہر میں ریڈ زون سمیت متعدد سڑکیں آج بند رہیں گی



کراچی میں مذہبی جماعت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ریڈ زون سمیت متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکن قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی سے قبل ایم ٹی خان روڈ، مائی کولاچی روڈ، ایوان صدر روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور کھجور چوک تک تمام ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔

آئی سی آئی چوک، جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ پر جانے والے شہری ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

کراچی میں احتجاجی ریلی، کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟
تصویر: سہیل رفیق، نمائندہ جنگ

مائی کولاچی سے ایم ٹی خان روڈ آنے والے شہری بوٹ بیسن سے کے پی ٹی انڈر پاس، تین تلوار کا راستہ اختیار کریں۔

کلفٹن سے فاطمہ جناح برج، پی آئی ڈی سی سے شاہین کمپلیکس جانے والے شہریوں کو ضیاءالدین روڈ سگنل سے دائیں جانب ہوشنگ چوک، عبداللّٰہ ہارون روڈ، فوارہ چوک، ایم آر کیانی روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میٹرو پول، فوارہ چوک سے ایوانِ صدر روڈ کا راستہ اختیار کر کےشاہین کمپلیکس جانے والے شہری فوارہ چوک سے بائیں جانب ایم آر کیانی روڈ سے شاہین کمپلیکس کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

میٹروپول سےپی آئی ڈی سی PIDC جانے والے شہری دائیں جانب فوارہ چوک، ایم آر کیانی روڈ یا بائیں جانب عبداللّٰہ ہارون روڈ، ہوشنگ چوک کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

کراچی میں احتجاجی ریلی، کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟
تصویر: سہیل رفیق، نمائندہ جنگ

ٹاور سے آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کےپی آئی ڈی سی PIDC یا ایوانِ صدر روڈ کی طرف جانے والوں کو ایم آر کیانی روڈ، فوارہ چوک، آواری لائٹ سگنل کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پی پی کی کراچی میں یکجہتیٔ کشمیر ریلی

اس سے قبل محکمۂ داخلہ سندھ نے امریکا اور ایران کشیدگی کے معاملے پر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ امریکی سفارت خانے اور ایرانی سفارت خانے کی سیکیورٹی بڑھائی جائے جبکہ صوبے میں موجود امریکی اور ایرانی شہریوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں محکمۂ داخلہ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو اس سلسلے میں خط لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین