• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا امریکا ،ایران کشیدگی پر سیکورٹی الرٹ جاری

سیکیورٹی الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی سفارتخانے اور ایرانی سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھائی جائے


عراقی کےدارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی کشیدہ صورتحال کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی سفارتخانے اور ایرانی سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھائی جائے جبکہ صوبے میں موجود امریکی اور ایرانی شہریوں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھ د یے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث کراچی میں امریکا، برطانیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین