• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صحافیوں کی ریلی کیوں روکی؟

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں صحافیوں کی پارلیمنٹ ہاؤس جانے والی ریلی کو روکنے کے واقعے کانوٹس لے لیا۔

عالمی یوم صحافت پراسلام آباد میں صحافیوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پی ایف یو جےاور متعدد ایسوسی ایشنز سمیت غیر ملکی میڈیا نمائندوں نےبھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنا تھا جہاں صحافیوں نے پارلیمنٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا تھی لیکن پولیس نے ریلی کو ڈی چوک پر ہی روک لیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا اور اس دوران پولیس اور صحافیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کےبعد ریلی کے شرکا نے پولیس رویئے کے خلاف احتجاجاً دھرنا دےدیا۔

چیف جسٹس نے صحافیوں کی ریلی روکے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تازہ ترین