وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ وادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بڑی قربانیوں کے بعد جیتی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان نے جارحیت کرکے ہمیشہ شکست کھائی، لیکن باز نہیں آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے کا امن داؤ پر لگے اور بدامنی آئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم، مسلح افواج اور قومی سلامتی کے ادارے متفق ہیں کہ خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔