• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کشمیریوں سے کیے گئے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہی، وزیراعظم

سلامتی کونسل کشمیریوں سے کیے گئے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر سے کیے گئے اپنے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اپنے ایک بیان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال 5 جنوری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے زائد عرصے سے غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں سلامتی کو کونسل کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی مداخلت سے متعلق سلامتی کونسل کشمیریوں سے کیے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی حکمرانی قائم کر رکھی ہے۔

تازہ ترین