• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم سے قوم و ملک کا مستقبل جڑا ہے، فردوس اعوان

آئینی ترمیم سے قوم و ملک کا مستقبل جڑا ہے، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے قوم اور ملک کا مستقبل جڑا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فردوس اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب کی رائے قابل احترام ہے، حکومت چاہتی کہ انہیں بھی قومی مفاد کے ساتھ جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بردباری اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیفنس کمیٹی میں ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم سے قوم اور ملک کا مستقبل جڑا ہے، اپوزيشن چاہتی ہے اس پر مزید بات ہو، کل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات ہیں تو حکومت ان کے ساتھ بیٹھ کر انہیں دیکھنے کو تیار ہیں۔

فردوس اعوان نے یہ بھی کہاکہ اس قانون سازی کو ہم متفقہ قانون سازی بنانا چاہتےہیں، ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کے کوئی تحفظات رہ جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن بھی کسی ایسی کارروائی سے گریز کرے، جس سے یکجہتی کی فضا خراب ہو۔

تازہ ترین