وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صحافی سے جوابی سوال میں پوچھا کہ بتائیں اس خبر کا مورخ کون ہے؟
میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان سے صحافی نے سوال کیا کہ اطلاع ہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک اینکر کو تھپڑ مارا ہے۔
انہوں نے جواب دیتے ہوئے پہلے اس واقعے کی تردید کی اور کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ،نہ ہی ان کے نوٹس میں ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے ساتھ ہی صحافی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ اس خبر کا مورخ کون ہے؟