کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حسین احمد ،مولانا مفتی روزی خان مولانا حافظ محمد یوسف مولانا محمد جمیل دوتانی اور سید آغا محمد ایوب شاہ نے جمعیت ضلع شکار پور کے نائب امیر مولانا محمد یوسف بروہی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا محمد یوسف کی رحلت سے جمعیت ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئی ہے مرحوم نےساری زندگی اسلام کی سربلندی کے لیےکام کیا ان کی دینی اورجماعتی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔