وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گردوارہ کرتار پور میں گرو گوبند کے جنم دن کی تقریب بھارتی پروپیگنڈے کی نفی ہے، تقریب میں سینکڑوں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گردوارہ کرتار پورمیں گروگوبند کےجنم دن کی تقریب میں سینکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پرامن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، یہاں منعقدہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نےبھی شرکت کی ۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرسکتی ہیں۔