خیبر پختونخواہ کے نئے پولیس سربراہ ثناء اللہ عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی پشاور میں سینٹرل پولیس آفس گئے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آئی جی پی کو سلامی پیش کی ۔
آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی، میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر نعیم کو آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ثناء اللہ عباسی کو صوبے کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ثناء اللّٰہ عباسی انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز تھے۔