• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اپنا بویا کاٹ رہے ہیں، خواجہ آصف

فواد چوہدری اپنا بویا کاٹ رہے ہیں، خواجہ آصف


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فواد چوہدری کی تقریر پر قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوادچوہدری آج اپنا ہی بویا کاٹ رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ماضی میں فواد چوہدری کی زبان سے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت کوئی بھی جماعت محفوظ نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری خود بھی اینکر رہے ہیں، ان کے پروگرام کا ریکارڈ نکالیں اور دیکھیں یہ کیا کرتے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری کی شکایت پر ان کے ساتھ ہوں، اگر ہاتھ ہمارے گریبان تک پہنچے ہیں تو قصور ہمارا اپنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلہ کسی سے نہیں ہمیں اپنے آپ سے کرنا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کی عزت کی روایت ڈالنا پڑے گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کے خلاف بات ہوتی ہے تو پیمرا فوراً حرکت میں آجاتا ہے،سیاسی مخالفین کی بات ہوتی ہے تو پیمرا حرکت میں نہیں آتا۔

تازہ ترین