• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: آئس فشنگ کے شوقین افراد مشکل میں گھر گئے

روس: آئس فشنگ کے شوقین افراد مشکل میں گھر گئے


کچھ منفرد کر دکھانے کا شوق اپنی جگہ لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان آئس فشنگ کے شوقین افراد کو ہی دیکھ لیں جنہیں جمے ہوئے سمندر پر سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر روس کے شہر ولادیوواسٹاک کے ساحل سمندر پر دیکھے گئے جہاں لوگ نہ صرف برفیلے سمندر کا نظارہ کرنے پہنچے بلکہ برف کی تہہ توڑ کر مچھلیاں پکڑتے نظر آئے۔

تاہم اس دوران ساحل کنارے پارک کی گئی درجنوں گاڑیاں برف میں دھنس گئیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گاڑیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین