اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کو حکومت نے آ گاہ کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے تقریباً16لاکھ افراد کی موت واقع ہوتی ہے،گزشتہ سال ملک بھر میں ڈینگی بخار کے 54052کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی بخار سے 95 مریضوں کی اموات واقع ہوئیں ،پاکستان میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے رجسٹر مریضوں کی تعداد1لاکھ65ہزارہے، ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا 5واں نمبر ہے،رواں سال کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے،نئے پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں دیہات میں بھی گھر تعمیر کئے جائیں گئے۔