• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال مزید سات دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو مزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ دوران سماعت جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نیب حکام نے احسن اقبال کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی اس موقع پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمارے پاس احسن اقبال کے خلاف بے شمار شواہد موجود ہیں، اگر ملزم کو ترمیمی آرڈیننس کے بعد اعتراض ہو تو میں پہلے اس پر بات کروں گا، میں بتا سکتا ہوں کیسے آرڈیننس کے بعد بھی یہ کیس چلے گا۔
تازہ ترین