• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: بیجنگ میں نئے سال کی پہلی برفباری


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں، تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیکھنے کو ملا جب نئے سال کی پہلی برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر پھیلی نظر آئی۔

یوں ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں دیوار چین پر برفباری کا منفرد منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین