کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ جولائی 2019 تا دسمبر 2019 میں کسٹم ڈیوٹی کی مد 10.836 بلین روپے وصولی کی ہے جو کی مختص کردہ 10.254 بلین سے 6 فیصد زیادہ ہے اور پچھلے مالی سال کہ ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں25 فیصد زیادہ ہے ،جبکہ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے تحت پچھلے چھ ماہ میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرایول اور ڈپارچر پر مختلف کاراوائیوں میں 202 ملین روپے کی منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء جس میں غیر ملکی شراب،ہیرے کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنای ھےاس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی منی لانڈرنگ کے خلاف مزید بھرپور۔ کڑی نگرانی کے باعث مختلف کارروائیوں میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 33 ملین پاکستانی روپے کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناکر کرنسی ضبط کی ہے۔