• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران حملہ، عالمی منڈی میں سونے، تیل کی قیمتوں میں تیزی


ایران کی جانب سے عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل، سونے اور دیگر کموڈٹیز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں کاروبار کے آغاز میں شدید مندی دیکھی گئی۔

ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد عالمی کموڈٹیز مارکیٹ میں تیزی جبکہ اشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

ٹوکیو، آسٹریلیا، سنگاپور ، ہانگ کانگ سمیت مختلف ایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی سے کاروبار شروع ہوا، کاروبار کے آغا زمیں ان اسٹاک ایکسچینجزمیں 1 سے 2 فیصد تک گرواٹ دیکھی گئی۔

مستقبل کے سودوں کے لیے امریکی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 1 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، تجزیہ کاروں کے مطابق ایران امریکا تنازعہ کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

ایشیائی منڈی میں برینٹ خام تیل قیمت کی آغاز قیمت میں کاروبار 4 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل 71 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

سونے کی قیمت میں بھی 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2013ء کے بعد سب سے بلند سطح 1611 ڈالر فی آؤنس کی بلند سطح پر دیکھا گیا۔

عالمی اسٹاک ایکسچینجز اور کموڈٹی مارکیٹس میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین