• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی فوج کیخلاف انتقامی کارروائی کا آغاز

ایران کا عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر حملہ


ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس پر راکٹ حملے کیے گئے، حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ کارروائی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کی گئی۔ حملے کے بعد امریکا کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی بھی دی گئی۔

پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کردی اور کہا کہ ایئربیس پر راکٹ حملے ایرانی علاقے سے کیے گئے۔

ایران کا امریکی فوج کیخلاف انتقامی کارروائی کا آغاز
عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد کا فضائی منظر

امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروز یا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عین الاسد ایئر بیس پر ہونے والے حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ صورتحال کا جائزہ اور نیشنل سیکورٹی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں۔

تازہ ترین