• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کونسل ای یو کے تحت برسلز میں احتجاجی کیمپ


کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل ای یو نے آج یورپین دارالحکومت برسلز میں ایک احتجاجی کیمپ لگایا۔

یہ کیمپ اہم ترین اداروں یورپین کمیشن، یورپین کونسل کے سامنے اور یورپین وزارت خارجہ کی عمارت کے ساتھ پلس شومین پر لگایا گیا، جس کا مقصد یورپین عوام کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر کشمیر کونسل کے کارکن خراب موسم کے باوجود کیمپ پر موجود رہے، جس کے چاروں طرف فری کشمیر، بھارت کشمیر سے نکل جائے اور کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن اور محاصرہ ختم کیا جائے کے مطالبات پر مشتمل نعرے درج تھے۔

اس موقع پر کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید، خالد جوشی، سردار صدیق اور دیگر کارکن آنے جانے والوں کو مخاطب رکھتے ہوئے اُنہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرتے رہے۔

اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ کونسل کی جانب سے نئے سال 2020 کی یہ پہلی ایکٹیوٹی ہے۔ آئندہ ہفتے اسی سلسلے کا دوسرا کیمپ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح بھارت نے اقوام متحدہ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔ لیکن وہاں کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ 9 لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود اپنے حصول حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹے۔

تازہ ترین