• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حمداللّٰہ کا حریم شاہ پر طنز کے ذریعے فواد چوہدری کو جواب

حمداللہ کا حریم شاہ پر طنز کے ذریعے فواد کو جواب


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور سینیٹر حافظ حمداللّٰہ آمنے سامنے آگئے، حکمراں جماعت کے وزیر نے اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کی تو جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر حافظ حمداللّٰہ نے حریم شاہ پر طنز کرکے ان کی بات کا جوا ب دیا۔

فواد چودھری نے کہا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، انتہائی جیّد لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

جے یو آئی ف کے سینیٹرحافظ حمد اللّٰہ نے فواد چوہدری کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کونسل میں اگر نہیں ہیں تو صرف حریم شاہ نہیں ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ کونسل کے فیصلوں پرفواد چودھری کا بیان ایک آئینی ادارے کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی اور بدزبانی کے باعث فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لے لی گئی تھی، وہ دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں یا استعفا دے دیں۔

تازہ ترین