• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی سیاسی نہیں سماجی مسئلہ ہے، مرتضیٰ وہاب

خودکشی سیاسی نہیں سماجی مسئلہ ہے، مرتضیٰ وہاب


مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خودکشی کوئی سیاسی معاملہ نہیں، بلکہ سماجی مسئلہ ہے اور دنیا بھر میں موجود ہے۔ پاکستان میں یہ صرف صوبہ سندھ کا مسئلہ نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں جس کی ایک سے زائد وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اسے کسی ایک سیاسی جماعت یا ایک حکومت سے نتھی کرنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گرم کپڑوں کی فرمائش پر باپ نے خودکشی کرلی

انہوں نے کہا کہ صرف گورننس اس کی وجہ نہیں ہے، اس میں گھریلو حالات اور ذاتی زندگی بھی اس سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور معاشی صورتحال کا بھی اس میں بھی حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں پچھلے پانچ برسوں میں 1300 سے زائد افراد نے خودکشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تھر: خودکشی کرنے والوں میں بیشتر خواتین

عمر کوٹ، تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، صرف عمر کوٹ، میرپور خاص اور تھر پارکر میں 646 واقعات رپورٹ کیے گئے، خودکشی کرنےوالوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں اور خواتین کی ہے۔

پچھلے ایک سال میں ان تین اضلاع میں 160 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10 لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں، یعنی ہر 40 سیکنڈز میں ایک فرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

تازہ ترین