The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
کراچی : گرم کپڑوں کی فرمائش پر باپ نے خودکشی کرلی
کراچی میں سردی اپنے مکمل زوروں پر ہے اور ایسے میں وہ نہ تو امیر کا خیال کررہی ہے اور نہ ہی کسی غریب و بے کس کا، تاہم ایک غریب شخص نے بچوں کو گرم کپڑے خرید کر نہ دینے کی حیثیت کے باعث اپنے ہی ہاتھو ں اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈا لا۔
کراچی کی سردی میں بچوں کےگرم کپڑوں کی فرمائش پر باپ نے خودکشی کرلی۔
گذشتہ روز خودسوزی کرنےوالا کورنگی ابراہیم حیدری کا رہائشی میرحسن آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔
گدھا گاڑی چلانےوالا میر حسن مہنگائی سے تنگ تھا۔
میر حسن نے خود کشی سے کچھ دن پہلے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا جس میں اس نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس کے اہلخانہ کے لیے ایک گھر کا انتظام کیا جائے اور اس کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوایا جائے۔
غریب باپ نے اپنے خط میں وزیر اعظم کو لکھا کہ اگر ان کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تو وہ اپنی غربت کی وجہ سے خودکشی کرلے گا۔