کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سمیت8ملزمان کے بیان قلمبند کرلیے گئے،عدالت نے وقت ختم ہونے پر مزید سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی، جمعرات کو سینٹرل جیل میں سماعت ہوئی، جیل حکام نے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا،دیگر ملزمان میں فیکٹری ملازم شاہ رخ، علی محمد، فضل محمود ،عمر حسین قادری اور دیگر شامل ہیں،رؤف صدیقی نے بلدیہ فیکٹری مالکان سے بھتہ وصولی کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا،ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت صوبائی وزیر انڈسٹری ضرور تھا لیکن بھتہ وصول نہیں کیا،فیکٹری کو آگ لگی یا لگائی گئی اس بارے میں بھی نہیں جانتا،جبکہ فیکٹری کے ملازم ملزمان نے بیان دیا کہ علی انٹر پرائز فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر ایم کیوایم کارکنوں نے آگ لگائی، دوسری جانب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالستار اور دیگر نے کہا کہ معاملہ دبانے کے لئے بلدیہ فیکٹری مالکان سے پیسے نہیں لیے۔