اسلام آباد (جنگ نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوز رداری کوطلب کرلیا ہے ، انھیں 14جنوری کو وکیل کے ذریعے یا ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بلاول بھٹوزرداری کونوٹس جمع کروائے گئے گوشواروں میں تضاد پر جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 14جنوری کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔