پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو یارحسین 2سب ڈویژن اورسٹی 2سب ڈویژن صوابی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس رجر ڈویژن کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر پسکوصوابی سرکل محمدریاض خان کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی ڈلٹن فیڈر سے منسلک علاقوں میں رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 3میٹروں کو پول پرشفٹ کیا گیا، دو ٹیمپرڈ میٹروں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کے ضمن میں تقریبا دو لاکھ روپو ں کی ریکوری کی گئی،اسی طرح صوابی سٹی 2 سب ڈویژن کی ٹیموں نے آپریشن کے دوران 3 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا ،8 نئے کنکشنز فراہم کئے،جبکہ بقایاجات کے ضمن میں نادہندہ گان سے 1,75200روپوں کی ریکوری کی گئی، ایڈیشنل چیف انجینئر صوابی سرکل محمدریاض خان نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے