آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئےتھے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی امان اللّٰہ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے، ان کے بیٹے نجیب اللّٰہ کو ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
قائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نےبھی دھماکے کی مذمت کی ۔