کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کےخلاف فوری سماعت کے لیے عدالت عالیہ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی ہےجبکہ ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کےخلاف درخواست کی سماعت22مارچ مقررکر د ی گئی ہے۔درخواست گزارمسماہ ڈاکٹر زرین حسین نے اپنے وکیل کے توسط دائر کردہ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹرعاصم حسین کی انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتاری غیرقانونی ہے اور اس کیس کی فوری سماعت کی جائے جبکہ عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کےخلاف درخواست کی سماعت22مارچ مقرر کی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نیب میں اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس زیرسماعت ہیں۔