• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے زیادہ یو ٹرن لینے والا وزیراعظم نہیں آیا، شہباز شریف

عمران خان سے زیادہ یو ٹرن لینے والا وزیراعظم نہیں آیا، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم نہیں آیا، جس نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے۔

شہباز شریف سابق افغان صدر حامد کرزئی کو لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر رخصت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، جو نواز شریف کی عیادت کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کرکے اُنہیں خوشی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیم سے متعلق بل کی حمایت کا پارٹی نے مشاورت سے فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 70سال سے قرضے لیے جارہے ہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، کسی ایک حکومت کو ذمہ دار نہیں سمجھتا لیکن موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میرے خلاف کیسز سے عمران خان کی خصلت سامنے آگئی ہے، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی بجائے معیشت بہتر کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہ نااہل ترین حکومت ہے، عمران خان پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

صحافی نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ بطور وزیراعظم آپ کا نام سامنے آرہا ہے، جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پچھلے 20 سال سے ایسا ہی ہوتا آرہا ہے۔

تازہ ترین