• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولہے سے آگ لگنے کے باعث میاں بیوی جھلس کر زخمی

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بندر روڈ پر گھر میں چولہے سے آگ لگنے کے باعث میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمی ہونیوالے میاں بیوی کو سول اسپتال سکھر میں منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق آگ کے باعث شوہر کا 60جبکہ بیوی کا 40فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

تازہ ترین