• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف باری، کئی شہروں میں بارش، دھند، گیس بحران کم نہ ہوا، چمن میں چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق

ملتان ،کوئٹہ ( نمائندگان) بالائی علاقوں میں برفباری‘ملتان سمیت کئی شہروں میں بارش‘ دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا‘ کاروبار زندگی جام، گیس بحران بدستور جاری، گیس پریشر بھی کم چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور، چمن میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق ہوگئے،کراچی میں اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں دھند کے بعد ہلکی بوندا باندی نے موسم مزید سرد کر دیا، گذشتہ روز صبح کےوقت دھند نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

دھند کے خاتمے کیساتھ ہی بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کی وجہ موسم مزید سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملتان کا موسم آج بھی ابرآلود رہے گا، میلسی اور مضافات کی فضا پرسارا دن بادل چھائے رہے، بونداباندی سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، یخ بستہ سردی سےشہری ٹھٹھرگئے اور کاروبار زندگی بھی شدید متاثر رہا۔

درختوں کے پتے بھی زرد ہونا شروع ہو گئے،گڑھ مہاراجہ میں تین روز سے یخ بستہ سرد ہوائیں چلنے سےسردی کی شدت بڑھ گئی کوئلہ،لکڑی فروشوں اور آرا مشین والوں نے لکڑی کے ریٹ بھی بڑھا دیئے۔

خشک لکڑی 700 سے 900 روپے فی من جبکہ کوئلہ 100 سے 120 روپے فی کلو فروخت کیاجارہا ہے،گاہکوں سے لڑائی بھی معمول بن چکی ہے، ڈیرہ نواب صاحب میں شدید سردی نے زندگی جام کردی، لوگ گھروں میں محصورہو کر بیٹھ گئے۔

تازہ ترین