• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری


بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کی تمام اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی بلوچستان متاثرہ علاقوں میں ہنگامی آپریشن کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق برفباری میں پھنسےمسافروں کیلئےمختلف علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق زیارت، مندے ٹک اور گھاٹی پل میں عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں، جہاں مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جارہاہے ۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، ژوب سمیت  دیگرعلاقوں میں برف باری میں پھنسے افراد کوریسکیو کیا جارہا ہے۔

بلڈوزروں کی مدد سےسڑکوں کی بحالی اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنےکا کام بھی جاری ہے ۔

تازہ ترین