• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کرکٹ اور والی بال کے کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں میں یونیفارم کی تقسیم

بارسلونا (جواد چیمہ) معروف کاروباری شخصیت آفتاب اشرف نے کرکٹ اور والی بال کےکھیلوں کے اسپین میں فروغ کے لئے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے بارسلونا میں تین کرکٹ ٹیموں اور ایک والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے یونیفارم تیار کرائےاوربارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں کرکٹ اور والی ٹیموں میں یونیفارم کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان عمران علی چوہدری تھے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی تین نمایاں شخصیات اسپین کی بلدیات میں منتخب ہونے والے پہلے کونسلر طارق محمود، سیاسی جماعت کی مخصوص نشست پر بننے والےکونسلر طاہر رفیع اور بارسلونا بلدیہ کی یونین کونسل سیوتات بیا کی جانب سے تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے جاوید مغل کی خدمات کو سراہا گیا۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے تینوں اصحاب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کمیونٹی کو پیغام دیا کہ محنت اور لگن سے وہ بھی مقامی اداروں میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے آفتاب اشرف کی جانب سے تین کرکٹ ٹیموں اور ایک والی بال ٹیم کے لئے یونیفارم گفٹ کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ وطن کی حقیقی خدمت ہے جس سے ہمارے نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آفتاب اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی کمپنی اسپین میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم پاکستان سے باہر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبوں میں دست تعاون بڑھاتے رہیں تاکہ پاکستان کا نام روشن ہو اور ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی نے ہمیشہ ملک سے باہر پاکستان کے کھیلو ں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ تقریب میں کھلاڑیوں کے علاوہ کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم کئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین