مانچسٹر ( پ ر) مسلم تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے ناول نگار قیصرہ شہراز کے زیر ہدایت شہر میں دس روزہ سالانہ مسلم آرٹ اینڈ کلچرل فیسٹیول پیش کیا جا رہا ہے جس میں شہر کی تمام مسلم کمیونٹیز اپنی منفرد ثقافتی تقریبات پیش کر یں گی۔ اس سلسلے میں حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے اشتراک سے ایک مسلم ملٹی کلچرل مشاعرہ ترتیب دیا جا رہا ہے جس کی صدارت اردو کے معروف شاعر باصر سلطان کاظمی کریں گےجب کہ نظامت کے فرائض حلقہ ارباب ذوق کی جنرل سیکرٹری روبینہ خان سر انجام دیں گی،پاکستانی شعراء میں محمد انور، لیاقت علی عہد، طاہر حفیظ اور عالم پنوار کے علاوہ برٹش پاکستانی ویمن سوسائٹی کی چیئرپرسن عنبرین گل سرایئکی کلام پیش کریں گی، یہ مشاعرہ 25جنوری مانچسٹر سٹاکپورٹ روڈ پر لانگ سائٹ لائبریری ہال میں دوپہر دو بجے پیش کیا جائےگا۔ جس میں پاکستانی سمیت عرب، ترک، صومالی، بنگلہ دیشی، انگلش شعراء شرکت کریں گے۔ مسلم تہذیب وثقافت سے آگاہی کیلئے اپنے بچوں کیساتھ اس خاص تقریب میں ضرو ر شرکت کریں۔