• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراٹے کاعالمی چیمپئن بننا سب سے بڑی خواہش ہے ،مرادخان

پشاور(خصوصی نامہ نگار)جنوبی ایشیائی کھیلوں اور پشاور میں 33ویں نیشنل گیمزمیں سونے کے تمغے جیتنے والے کراٹے کھلاڑی مراد خان نے کہا ہے کہ کراٹے کا عالمی چیمپئن بننا سب سے بڑی خواہش ہے جذبہ اور لگن ہو کھیل پر توجہ دیکر کوئی بھی بڑے سے بڑا اعزاز جیت سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل گیمز اور جنوبی ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر صوبائی حکومت نے انعامات سے نوازا سے جس سے ان کا حوصلہ مزید بڑھا ہے تعلق غریب سے خاندان سے ہے والد صاحب بیمار تھے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا کم عمری میں نوکری بھی کرنا پڑی اور ساتھ ساتھ کراٹے کھیلتا رہا کئی مرتبہ الجھن کا بھی شکار ہوا اور کھیل ترک کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کوچ حوصلہ دیتا رہااور محنت کرتے ہوئے ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں میڈلز جیتے پھر قومی چیمپئن شپ کھیلنے کا موقع ملا اور نو سال قبل انڈر 14 کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے سے مزید جذبہ بڑھا اور پھر 2012 میں قومی چیمپئن شپ میں برونز، 2015اور 2016 میں برونز میڈلز جیتے اور اسی سال ہی 55کلوگرام ویٹ میں خیبر پختونخواکیلئے سونے کا تمغہ حاصل کیا2017 میں کوئٹہ کے نیشنل چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتااور پچھلے سال پشاور میں 33ویں نیشنل گیمزمیں سونے کا تمغہ جیتنے پر نیپال میں سیف گیمزکیلئے کراٹے ٹیم میں منتخب کیا گیا۔مراد خان نےکہا کہ وہ بچپن سے موبائل رپیرنگ کی ایک دکان میں کام اور ساتھ ہی کراٹے کلب جایاکرتا تھا آہستہ آہستہ کھیل میں پختگی آتی رہی،نیشنل گیمزمیں گولڈمیڈل جیتااور حکومت نے دو لاکھ روپے بطور انعام دیئے، صوبائی وزیر کھیل کیساتھ تصویر میڈیامیں آئی، نیپال میں پاکستا ن کیلئے میڈل جیتنے پرصوبائی وزیر کھیل عاطف خان ان کے گھر تشریف لے آئے، تو علاقے اور رشتہ داروں میں ایک کھلاڑی کے طورپرشناخت کیساتھ ساتھ عزت اور شہرت بھی ملی ہے، حکومت کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے یگرنوجوانوں میں کھیل میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہواہے خواتین بھی کھیلوں میں آنے لگی ہیں۔

تازہ ترین