• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کردیا

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی ہدایت پر 12اور 13 جنوری کو ایران کا دورہ کیا، انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکا، ایران کشیدگی کا خاتمہ، دیرپا امن کا قیام ہے، ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے بتایا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، نہ پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہوگی۔

ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، دیرپا امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ آج سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین