• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا

فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا


بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کی بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔

فچ کی رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ بیرونی خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام اور پالیسی ایکشن نے معاشی خرابیوں کو دور کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری خسارہ کم ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2.1 فیصد رہنے کے اندازے ہیں، اگلےمالی سال میں جاری خسارہ جی ڈی پی کا 1.9 فیصد رہنے کے اندازے ہیں جبکہ مالی سال 19 میں جاری خسارہ جی ڈی پی کا  4.9 فیصد رہا۔

تازہ ترین