• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،فیصل آباداور سیالکوٹ میں پولیس آپریشن،117مشتبہ افرادزیر حراست

117 Suspects Held From Lahore Faisalabad And Sialkot In Police Operation
لاہور......لاہور گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور،فیصل آباداور سیالکوٹ میں کارروائیوں کےدوران 117مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا گیا ۔

لاہورکےعلاقوں علامہ اقبال ٹاؤن اور فیکٹری ایریا میں پولیس نےکارروائی کی۔اس دوران 29افراد کوشناختی کوائف مکمل نہ ہونےپرحراست میں لےلیا گیا۔گرفتار افراد میں 13ایسے تھے،جنھوں نےکرائےکےمکان میں رہائش کےباوجود متعلقہ تھانےمیں اندراج نہیں کرایاتھا۔

دوسری جانب فیصل آباد کےعلاقوں رشیدآباد،غلام محمدآباد،افغان آباداوردیگرمیں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 85مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔

اُدھر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔اس دوان تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
تازہ ترین