• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرتا دھنو اور ریچا سنگھ غیراخلاقی کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)چند بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اور حال ہی میں نشر ہونے والے بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شرکت کرنے والی اداکارہ امرتا دھنووا کو پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امرتا دھنووا سمیت خوبرو ماڈل ریچا سنگھ کو بھی جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی پولیس کی جانب سے ایک نجی ہوٹل پر مارے گئے چھاپے کے بعد اداکارہ امرتا دھنووا اور ماڈل ریچا سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔دونوں اداکاراؤں و ماڈلز پر الزام ہے کہ وہ نجی ہوٹل میں جسم فروشی کے لیے نوجوان اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرتی تھیں۔دونوں پر الزام ہے کہ وہ نوجوان اور کالج کی لڑکیوں کو مختلف قسم کے لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کروا رہی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم فروشی کے کاروبار سے پردہ اٹھانے کے لیے ممبئی پولیس کا ایک افسر نجی ہوٹل میں جسم فروش گاہک بن کر گیا تھا اور وہاں مذکورہ سہولیت میسر ہونے کے بعد ہی پولیس نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کیا۔دونوں گرفتار کی گئی اداکاراؤں پر تعزیرات ہند کی شق 370 (3) اور سیکشن 4اور پانچ کے تحت مقدمہ دائر کرلیا گیا۔ دوسری جانب گرفتاری کے بعد امرتا دھنووا نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی جسم فروشی جیسے کاروبار میں ملوث نہیں رہیں ان کا نام سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی بھارت کی تیلگو، تامل، مراٹھی اور بنگالی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین