• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

LOC پر فائرنگ، پاکستانی شہری کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی

پاکستانی شہری کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی


اسلام آباد(نمائندہ جنگ )بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوارؤ آہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ڈی جی زاہدحفیظ ن کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ،بھارت معاہدے کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوارؤ آہلووالیا کو طلب کیا۔

  کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ، بھارتی افواج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرا اور کریلا سیکٹرز پر 11 جنوری کو بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے تحصیل او ضلع کھوئی رٹی کے گاؤں چوکی کا رہائشی 24 سالہ محمد اشتیاق شہید ہوا۔

بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں،بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین