• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سفیر مداخلت بند کریں ورنہ ملک سےنکال دینگے،ایران

تہران، لندن(اے ایف پی، اے پی پی ) ایران نے برطانوی سفیرکو خبردار کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ورنہ انہیں ملک سے باہر نکال دینگے۔

ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے خطہ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی کے باعث کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے وہ اپنے درمیان تعلقات مستحکم بنائیں۔

دوسر ی جانب برطانیہ نے ایران میں تعینات برطانوی سفیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا، اھر ایران نےوڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی تردید کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایران نے پیر کو اشارہ دیتے ہوئے کہاہےکہ وہ برطانوی سفیر کو ملک سے بے دخل کردینگے اگر انہوں نے آئندہ اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں برطانوی سفارتخانے سے کسی بھی قسم کی مداخلت اور اکسانے کی کوشش کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔

تازہ ترین