• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز، جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں شامل، ذرائع

مریم نواز، جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں شامل، ذرائع


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول( ای سی ایل) لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے بجائے سمری سرکولیشن کے ذریعے کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کی تھی۔

اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھیں کہ کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔

مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سے مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

تازہ ترین