• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات

شاہ محمود کی عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسقط میں سلطنت عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کے دور حکومت میں عمان نے مثالی ترقی کی۔

اس موقع پر سلطان ہیثم بن طارق نے کہا کہ عمان حکومت خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

خیال رہے کہ سلطان ہیثم بن طارق کو گذشتہ دنوں طویل عرصے تک عمان کے حکمران رہنے والے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی کونسل نے سلطنت کا نیا سلطان مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین