• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجرز اور بلاسٹرز خواتین ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئیں

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے بہتر رن ریٹ پر قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔تمام ٹیمیں 2،2میچز جیتنے میں کامیاب رہیں۔ گروپ میچز کے اختتام پر چیلنجرز 0.6 رن ریٹ کے ساتھ پہلے، بلاسٹرز 0.124 کے ساتھ دوسرے اور ڈائنامائٹس کی ٹیم منفی 0.703 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس سے قبل منگل کو ایونٹ کے آخری گروپ میچ میںڈائنامائٹس نےچیلنجرز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ناکام ٹیم نے7 وکٹپر 137 رنز بنائے۔ اوپنر منیبہ علی 68 رنز بناکرنمایاںرہیں۔ ڈائنامائٹس نےہدف 7 وکٹ گنواکر3 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سدرہ امین نے 52 گیندوں پر 8 چوکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عمیمہ سہیل نے 24 گیندوں پر جارحانہ 41 رنز بنائے ۔

تازہ ترین