• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی کرکٹر بن گئیں۔ انہوں نے فلموں کو خیرباد نہیں کہا بلکہ وہ سابق بھارتی خاتون کرکٹ کپتان اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔ ان میں وہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین