• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یو ٹرن کے سوا کچھ نہیں،سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نےمنگل کواپنے حلقے میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، وفاقی حکومت شہر کراچی میں ایک ٹکا پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی صوبائی حکومت کو اس کا جائز حصہ دینے کو تیار ہے۔ سندھ میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہیں اور تمام ترقیاتی کام سندھ حکومت نے اپنے محدود وسائل میں مکمل کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کراچی میں ایسے منصوبے بھی مکمل کیے جنکی ماضی کی کسی بھی حکومت میں نظیر نہیں ملتی۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور سلیکٹڈ حکمران آج بھی گھبرانا نہیں ہے کا راگ لاپ رہے ہیں۔ اس موقع پر سعید غنی محمود آباد نالے پر جاری کام کا جائزہ لینے پہنچے، جہاں چیف انجینئر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
تازہ ترین